کراچی (اسٹاف رپورٹر)سچل کے علاقے میں خواتین کی تلخ کلامی پر مرد آپس میں لڑ پڑے ، تیز دھار آلہ کے وارسے ایک شخص جاں بحق جبکہ 2 زخمی ہوگئے۔پولیس نے ملزم کو آلہ قتل سمیت گرفتارکرلیا۔ دوسری جانب مچھر کالونی میں تیز دھارآلہ کے وارسے نوجوان زخمی ہوگیا۔تفصیلات کے مطابق سچل کے علاقے گلزار ہجری میں رہائشی عمارت میں خواتین کے درمیان ہونے والی تلخ کلامی کے دوران مرد آپس میں الجھ پڑے ، اس دوران ہاتھا پائی اور چھریوں کے وارسے 3 افراد شدید زخمی ہوگئے ،
اس اطلاع پر پولیس اورریسکیو عملہ موقع پر پہنچ گیا ، پولیس نے زخمیوں کو اسپتال منتقل کرنے کی کوشش کی تاہم راستے میں قاسم ولد اشرف دم توڑ گیا جبکہ اسکے برادر نسبتی یاسر اور پڑوسی شریف اللہ کو طبی امداد جارہی ہے ۔ایس ایچ اوراجہ تنویر نے بتایاکہ ایک ہی بلڈنگ کے پڑوسیوں کے درمیان جھگڑا ہوا تھا،مقتول کا گھر ملزم عطاءالرحمان کے گھر کے اوپر ہے، اکثر مقتول کے گھر سے ٹھوکنے ٹھاکنے کی آوازیں آتی تھیں، پہلے بھی عطاءالرحمان نے انہیں شکایت کی تھی۔
گزشتہ روز بھی مقتول قاسم کے گھر سے آوازیں آرہی تھی جس پر ملزم کی گھر کی خواتین سے مقتول کی خواتین کا جھگڑا ہوا ، ملزم گھرسے چھری نکال کر لے آیا اس دوران جھگڑے میں ملزم نے مقتول اوراسکے سالے پر چھریوں کے وارد کردیئے جبکہ بیچ بچاو کرانے والا معمر شخص شریف اللہ کو کرکٹ کا بیڈ لگ گیا جس سے وہ زخمی ہوگیا۔پولیس نے ملزم عطا ءلرحمان کو گرفتارکرکے آلہ قتل برآمد کرلیا ، پولیس کے مطابق مقتول نجی کمپنی کا ملازم تھا ، پولیس نے قانونی کارروائی کے بعد لاش ورثاکے حوالے کردی اور واقعے کی مزید تفتیش شروع کردی ۔علاوہ ازیں ڈاکس کے علاقے مچھر کالونی نالا اسٹاپ کے قریب جھگڑے کے دوران تیز دھارآلہ کے وارسے 22سالہ احسان اللہ زخمی ہوگیا جس کو سول اسپتال میں طبی امداد جارہی ہے ۔