کراچی(اسٹاف رپورٹر)چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی گرفتاری کے خلاف کراچی میں مشتعل مظاہرین شاہراہ فیصل نرسری پر رینجرز کی چوکی کو آگ لگادی
بنارس چوک کے قریب پاکستان تحریک انصاف کے کارکنان کی جانب سے کیا گیا احتجاج ختم ہوگیا جس کے بعد دونوں اطراف کی سڑکوں کو ٹریفک کے لئے کھول دیا گیا
مین یونیورسٹی روڈ پرانی سبزی منڈی کے قریب بھ یپاکستان تحریک انصاف کے کارکنان کی جانب سے کیا گیا احتجاج ختم کردیا گیا۔وہاں بھی سڑک کو ٹریفک کے لئے کھول دیا گیا ہے
دوسری طرف ریڈ زون کی سیکورٹی ہائی الرٹ کر دی گئی،پولیس حکام کے مطابق گورنر ہاؤس ،وزیر اعلی ہاؤس اور بلاول ہاؤس کے اطراف میں اضافی نفری تعینات کر دی گئی