کراچی(امت نیوز)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فردوس شمیم نقوی کو پولیس نے حراست میں لے لیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق رہنما پی ٹی آئی اور رکن سندھ اسمبلی فردوس شمیم نقوی کو پولیس نے اس وقت حراست میں لے لیا جب وہ پہلوان گوٹھ کے علاقے سے ریلی نکال رہے تھے
پولیس کا کہنا ہے کہ فردوس شمیم نقوی کے خلاف مختلف تھانوں میں حالیہ احتجاج کے بعد کئی مقدمات درج ہوئے۔
پولیس کے مطابق فردوس شمیم نقوی کو شارع فیصل تھانے منتقل کیا گیا ہے۔
دریں اثنا ذرائع کے مطابق نرسری پر انصاف ہاؤس کے قریب احتجاج کرنے والی خواتین کو بھی حراست میں لے لیا گیا ہے۔