فائل فوٹو

کراچی میں اس بار مویشی منڈی سپرہائی وے پر نہیں لگے گی

کراچی(امت نیوز)ایشیا کی سب سے بڑی عارضی مویشی منڈی 2023 کراچی میں سجانے کی تیاریاں شروع ہوگئی ہیں۔
تاہم اس بار ہر سال کی طرح یہ مویشی منڈی سپرہائی وے پر نہیں لگے گی بلکہ اس بار منڈی نادرن بائی پاس اسکیم 45 میں 700 ایکڑ رقبے پر لگائی جائے گی۔ اس حوالے سے تیاریاں آخری مراحل میں داخل ہوگئیں، زمین بھی ہموار کر دی گئی۔
وی وی آئی پی، وی آئی پی اور جنرل بلاکس میں 4 سے 5 لاکھ جانوروں کی گنجائش رکھی گئی ہے۔
نادرن بائی پاس مویشی منڈی میں قربانی کے جانوروں سے لدا پہلا ٹرک پہنچ گیا ہے