کراچی(امت نیوز)سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی نے تحریک انصاف کے رکن سندھ اسمبلی خرم شیر زمان کا ریسٹورنٹ غیرقانونی تعمیرات قرار دے کر مسمار کردیا۔
ایس بی سی اے حکام کا کہنا ہے کہ رہائشی پلاٹ پر غیرقانونی طور پر تجارتی سرگر میاں جا ری تھیں، ریسٹورنٹ کو متعدد نوٹس جاری کئے گئے تھے مگر کوئی جواب نہیں دیا گیا جس کے باعث اس پلاٹ پر قائم ریسٹورنٹ کومسمار کردیا گیا۔
سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کے محکمہ ڈیمولیشن کی ٹیم نے پلاٹ نمبر 66 بلاک 3 بہار سوسائٹی شرف آباد میں قائم ریسٹورنٹ کو ہیوی مشینری کی مدد سے مسمار کیا۔
انہدامی کارروائی میں پہلے افرادی قوت کے ساتھ ہتھوڑوں کے ذریعے دیواروں کو توڑا گیا پھر ہیوی میشنری کی مدد سے پورے انفراسٹکچر کو مسمار کردیا گیا، اس موقع پر پولیس کی نفری بھی وہاں موجود تھی۔