کراچی:شارع نورجہاں پولیس کی سرپرستی میں شادمان کی رفاعی پرقبضے کی کوشش

کراچی (اسٹاف رپورٹر) شارع نور جہاں پولیس کی نگرانی میں رفاہی پلاٹ پر قبضہ کرنے کی کوشش کا عمل جاری ہے۔ اسپیشل برانچ نے رپورٹ مرتب کرکے اعلیٰ افسران کو ارسال کردی ۔

رپورٹ کے مطابق 18مئی 2023کو ایک بلڈر جس کا نام شاہد پنجوانی اسکی جانب سے شادمان ٹاؤن میں رفاہی زمین پر قبضہ کیا جارہا ہے اور شاہراہ نورجہاں تھانے کا ہیڈ محررمختیار شاہ لینڈ گریبر کا سر پرست بناہوا ہے ،ذرائع نے بتایاکہ مذکورہ اراضی پر دارالسرور اور امپریل دوبلڈر وں کا تنازعہ ہے جبکہ زمین رفاہی ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ مذکورہ زمین ڈی سی سینٹرل نے پہلے بھی خالی کرائی تھی اب دوبارہ قبضے کی تیاری کی جارہی ہے ، اس حوالےسے ایس ایچ او عمران آفریدی نے بتایا کہ مذکورہ واقعہ میرے علم میں آیا تو فوری طور پر کام بند کرادیا لیکن کسی کو گرفتار نہیں کیا ۔انہوں نے بتایاکہ مذکورہ اراضی پر دو بلڈر آپس میں لڑ رہے تھے ، پولیس نے دونوں کو عدالت روانہ کردیا ہے ۔