کراچی(امت نیوز)نیپرا نے کراچی والوں پر ایک بار پھر بجلی گرادی ۔بجلی کے نرخ میں فی یونٹ ایک روپے 55روپے اضافے کی منظوری دیدی
نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) کے فیصلے کے مطابق کراچی کے صارفین کیلئے بجلی رواں مالی سال کی دوسری سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں مہنگی کی گئی اور اس کا مقصد ملک بھر میں یکساں ٹیرف کا نفاذ یقینی بنانا ہے۔
کے الیکٹرک صارفین کیلئے بجلی قیمت میں اضافے کی درخواست وفاقی حکومت نے دی تھی اور نیپرا نے درخواست پر سماعت پہلے ہی مکمل کر رکھی تھی جس کا اب فیصلہ جاری کر دیا گیا ہے۔
کراچی کے صارفین کو مئی، جون اور جولائی تین مہینوں میں ہر ماہ ایک روپے 55 پیسے اضافی ادا کرنا پڑیں گے۔
نیپرا نے فیصلہ نوٹیفکیشن کیلئے وفاقی حکومت کو بھی بھجوادیا۔ فیصلے کا اطلاق بجلی کے لائف لائن صارفین پر نہیں ہوگا۔