کراچی(امت نیوز)ہاکس بے پر نہاتے ہوئے ایک نوجوان ڈوب کر جاں بحق ہوگیا۔جبکہ دوسرے واقعے میں ایک کو بچا لیا گیا
ایدھی کی بحری خدمات کی ٹیم کے مطابق ریسکیو آپریشن کرکے ڈوبنے والے نوجوان کی لاش نکال لی گئی ۔
دوسری جانب ایدھی ٹیم کے مطابق سنہرا پوائنٹ کے قریب سمندر میں نہاتے ہوئے نوجوان کو ڈوبنے سے بچایا گیا تاہم اس کی حالت تشویشناک ہے۔
نوجوان کو بے ہوشی کی حالت میں سول اسپتال منقتل کردیا گیا ۔
جاں بحق نوجوان کی شناخت 22 سالہ پپو ولد گانگو ہوئی جبکہ بے ہوش نوجوان کی شناخت ابھی تک نہیں ہوسکی