اے سی سی نے بذریعہ ای میل میزبان پی سی بی کو فیصلے سے آگاہ کردیا، فائل فوٹو
اے سی سی نے بذریعہ ای میل میزبان پی سی بی کو فیصلے سے آگاہ کردیا، فائل فوٹو

ایشیا کپ کے بقیہ تمام میچز کولمبو میں ہی کرانے کا فیصلہ

کولمبو: ایشین کرکٹ کونسل (اے سی سی) نے ایشیا کپ کے بقیہ تمام میچز کولمبو میں ہی کرانے کا فیصلہ کرلیا۔

اے سی سی کے صدر جے شاہ نے یکطرفہ طور پرتمام میچز کولمبو میں ہی کرانے کا فیصلہ کرلیا حالانکہ گزشتہ رات متفقہ طور پر طے ہوا تھا کہ ہیمنٹوٹا منتقل کیے جائیں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اے سی سی نے بذریعہ ای میل میزبان پی سی بی کو فیصلے سے آگاہ کردیا، پی سی بی کی جانب سے اس فیصلے کے خلاف سخت احتجاج کیا جا رہا ہے۔

پی سی بی ذرائع کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ نے اے سی سی کا اجلاس جلد بلانے کا مطالبہ کیا ہے جس میں اے سی سی کے یکطرفہ فیصلوں کے خلاف آواز اٹھائی جائے گی۔