پاکستان کو بھارت نے 14-61 سے شکست دی، فائل فوٹو
پاکستان کو بھارت نے 14-61 سے شکست دی، فائل فوٹو

ایشین گیمز، کبڈی کے سیمی فائنل میں پاکستان کو شکست

ہینگزو: ایشین گیمز میں کبڈی کے مقابلے کے سیمی فائنل میں پاکستان کو بھارت نے 14-61 سے شکست دے کر فائنل میں جگہ بنالی۔سیمی فائنل میں شکست کے بعد پاکستان ٹیم برانز میڈل کی حق دار قرار پائی۔

پاکستان ٹیم بھارت کے خلاف 12 مرتبہ آل آؤٹ ہوئی جبکہ حریف کے خلاف ایک آل آؤٹ پوائنٹ بھی نہ لے سکی۔

ایشین گیمز میں یہ پاکستان کا تیسرا میڈل ہے، اس سے قبل پاکستان نے شوٹنگ میں برانز اور اسکواش میں سلور میڈل جیتا۔