کراچی(اسٹاف رپورٹر) ڈرگ ٹیسٹنگ لیبارٹری کے سربراہ عدنان رضوی سیکریٹری کوالٹی کنٹرول بورڈ تعینات کردیئے گئے ،محکمہ صحت سندھ کے اہم شعبہ میں تعیناتی سے دواساز کمپنیوں کے کسیز نمٹانے میں مدد ملے گی ،تفصیلات کے مطابق چیف سیکریٹری سندھ ڈاکٹر محمد فخر عالم نے صوبائی کوالٹی کنٹرول بورڈ کے سیکریٹری کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ،حکمنامے کے مطابق گریڈ19 کے سنیئر افسر سید عدنان رضوی کو ڈائریکٹر ڈرگ ٹیسٹنگ لیبارٹری سندھ کے علاوہ گریڈ 20 کی پوسٹ پر سیکریٹری کوالٹی کنٹرول بورڈ کی اضافی ذمہ داریاں تفویض کی گئی ہیں ،وہ اپنی دونوں ذمہ داریاں بیک وقت انجام دیں گے ،ذرائع نے بتایا کہ محکمہ صحت سندھ کے سنیئر ترین افسر سید عدنان رضوی چیف ڈرگ انسپکٹر کے فرائض بھی انجام دے چکے ہیں اور گزشتہ کئی برس سے ڈرگ ٹیسٹنگ لیبارٹری کے سربراہ ہیں ،ان کی صوبائی کوالٹی کنٹرول بورڈ میں بطور سیکریٹری تعیناتی سے دوا کے سیکڑوں کیسز کے فیصلے ہوسکیں گے جو برسوں سےصوبائی کوالٹی کنٹرول بورڈ کا اجلاس نہ ہونے کی وجہ سے لٹکے ہوئے ہیں ۔