ملزم کی شناخت 40 سالہ رابرٹ کارڈ کے نام سے ہوئی، فائل فوٹو
ملزم کی شناخت 40 سالہ رابرٹ کارڈ کے نام سے ہوئی، فائل فوٹو

امریکا میں مسلح شخص کی فائرنگ، 22 افراد ہلاک،60 زخمی

لیوسٹن: امریکا کی ریاست میئن میں  مسلح شخص کی مختلف مقامات پر فائرنگ سے 22 افراد ہلاک، 60 سے زائد زخمی ہوگئے۔

امریکی میڈیا نے پولیس حکام کے حوالے سے بتایا کہ لیوسٹن شہر میں 40 سالہ ملزم نے جس کی شناخت رابرٹ کارڈ کے نام سے ہوئی ہے، پہلے ایک بولنگ کلب میں فائرنگ کی جس سے 10 افراد موقع پر ہلاک ہوگئے۔ اس کے بعد ملزم نے باراور ڈسٹری بیوشن سینٹر میں موجود افراد پر اندھا دھند گولیاں برسا دیں۔

فائرنگ سے 60 سے زائد افراد زخمی بھی ہوئے جن میں سے کچھ کی حالت تشویشناک ہے۔پولیس نے خود کار رائفل تھامے ملزم کی تصویر جاری کردی ہے۔ لیوسٹن اور اوبرن کے رہائشیوں کو مزید احکامات تک گھروں میں رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ ملزم کی گاڑی بھی برآمد کرلی گئی۔