کراچی ائیرپورٹ:مسافروں کےکھانے میں کیڑانکل آیا،نجی کمپنی کا لاؤنج سیل

کراچی: جناح انٹرنیشنل ائیرپورٹ کراچی پر مسافروں کے لیے تیار کیے جانے والے کھانے میں کیڑا نکل آیا،مسافروں کی شکایت پر وزارت صحت حکام نےایکشن لےلیا۔ خبرکاڈائریکٹر جنرل سول ایویشن اتھارٹی نے نوٹس لے لیا اورڈی جی سی اے اے کے حکم پر ائرپورٹ مینیجر کو تحقیقات کا حکم دیا گیا۔ ترجمان سول ایوی ایشن کا کہنا ہے کہ تحقیقاتی کمیٹی میں سول ایویشن کا افسر، کنٹریکٹر اور بارڈر ہیلتھ سروسز کا اہلکار بھی شامل ہوگا،رپورٹ مکمل ہونے پرقصور وار کیخلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے گی۔علاوہ ازیں ایئرپورٹ ہیلتھ افسر نے کراچی ایئرپورٹ پر نجی کمپنی کا لاؤنج سیل کردیا ہے جبکہ مسافروں کی جانب سے فراہم کی گئی فوٹیج میں کھانے میں کیڑا رینگتا ہوا واضح نظر آرہا ہے۔