پشاور: ہفتے کے روز قتل ہونے والے دولہا کے قتل میں اس کی نئی نویلی دلہن ملوث نکلی، دلہن نے اپنے رشتہ دار سے شادی کرنے کے لئے دولہا عدنان کو بارات کے روز قتل کر وایا ، پولیس نے دونوںکو گرفتارکرلیا،سی سی پی او سید اشفاق انور اور ایس ایس پی آپریشن کاشف عباسی نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ تھانہ فقیر آباد کے علاقہ مین چارسدہ روڈ پردلہا عدنان ولد عمر دراز سکنہ انڈسٹریل سٹیٹ کو ملزم جلال ولد فضل مولا نے مورخہ11نومبر کو بارات لے جاتے ہوئے قتل کیا تھا۔
پولیس نے علاقے کی جیو ٹیگنگ، جیو فینسنگ کیساتھ ساتھ مسلسل استعمال ہونے والے موبائل فونز نمبرزکے ڈیٹاجامع تفتیش میں شامل کیا تکنیکی بنیادوں پر جامع تفتیش کے دوران ملوث ملزمان کا سراغ ملنے پر ملزم جلال ولدفضل مولاسکنہ مسلم آباد چارسدہ حال حضرت بابا پشتخرہ اور ملزمہ دلہن مسماة (س)دختر جہانگیر سکنہ چارسدہ حال لڑمہ کو گرفتار کرلیا گیاملزمہ کا ملزم کیساتھ تعلق تھادونوں آپس میں دور کے رشتہ دار بھی ہیں جوشادی کرنا چاہتے تھے مگر گھر والے شادی کیخلاف تھے ،سب کے انکار پر دونوں نے ملکر مقتول کو راستے سے ہٹانے کی منصوبہ بندی کی، ملزمہ نے مختلف نمبرز سے مقتول کی لوکیشن کے بارے میں ملزم کو بتایا،پولیس نے جمعہ کے روز تھانہ انقلاب کی حدود موسیٰ زئی میں بھی دلہے اور فقیر آباد میں خواجہ سراء کے قتل کی تحقیقات میں اہم پیش رفت کرنے کا دعوی کرتے ہوئے کہا، بہت جلد ان وارداتوں میں ملوث ملزمان پولیس کی حراست میں ہونگے۔