شہلا رضا پاکستان ہاکی فیڈریشن کی پہلی خاتون صدر منتخب

راجا شجاع کو پاکستان ہاکی فیڈریشن کا متفقہ طور پر خزانچی منتخب کیا گیا۔

               
March 19, 2024 · اسپورٹس
فائل فوٹو

فائل فوٹو

کراچی: ممبر قومی اسمبلی شہلا رضا پاکستان ہاکی فیڈریشن کی صدر منتخب ہوگئیں۔

نجی ٹی وی نے ترجمان کے حوالے سے بتایا کہ کراچی میں پی ایچ ایف کانگریس کا غیر معمولی اجلاس ہوا، پی ایچ ایف کانگریس نے اجلاس میں شہلارضا کو متفقہ طور پر صدر منتخب کیا۔

شہلا رضا پی ایچ ایف کی پہلی خاتون صدر ہیں۔دوسری جانب پی ایچ ایف کانگریس نے راجا شجاع کو پاکستان ہاکی فیڈریشن کا متفقہ طور پر خزانچی منتخب کیا۔