واشنگٹن: نئے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سوشل میڈیا پر اپنا پہلا پیغام جاری کرتے ہوئے 4 عہدیداروں کو برطرف کرنے کا اعلان کیا ہے۔
اپنے سوشل میڈیا نیٹ ورک ’ٹروتھ سوشل‘ پر جاری پیغام میں ان کا کہنا تھا کہ انھوں نے بائیڈن انتظامیہ کی جانب سے تقرر کیے جانے والے ان ایک ہزار سے زیادہ افراد کو برطرف کرنا شروع کر دیا جو ان کے ’امریکہ کو عظیم بنانے‘ کے نظریے سے متفق نہیں ہیں۔
ڈونلڈ ٹرمپ نے چار اہلکاروں کی نشاندہی کی جنھیں انھوں نے برطرف کر دیا ہے۔ ان میں
کھیل، صحت اور غذائیت سے متعلق صدر کی کونسل میں شامل جوز اینڈریس، نیشنل انفراسٹرکچر ایڈوائزری کونسل کے مارک ملی، ولسن سینٹر برائے سکالرز سے برائن ہُک، اور صدر کی ایکسپورٹ کونسل کی کیشا لانس بوٹمز شامل ہیں۔