پاکستان میں گاڑیوں کے شوقین افراد کے لیے ایک بڑی خبر سامنے آئی ہے۔ دیوان موٹرز نے برطانیہ کے مشہور برانڈ منی (MINI) کوباضابطہ طور پر پاکستانی مارکیٹ میں متعارف کرا دیا ہے۔ 2026 کے ماڈلز کی اس لانچنگ میں تین اہم منی کاریں شامل ہیں جن میں الیکٹرک اور پیٹرول دونوں آپشنز موجود ہیں۔
۔
پہلی گاڑی منی کوپر (MINI Cooper) اپنی پھرتیلی ڈرائیونگ اور کلاسک ڈیزائن کے لیے مشہور ہے۔ یہ پاکستان میں الیکٹرک اور پیٹرول دونوں ورژنز میں پیش کی گئی ہے۔منی کوپر الیکٹرک (EV) کی قیمت 1 کروڑ 75 لاکھ (E ماڈل) سے 1 کروڑ 92 لاکھ روپے (SE ماڈل) تک ہے۔منی کوپر پیٹرول میں 3 دروازوں والے ماڈل کی قیمت 2 کروڑ 36 لاکھ روپے اور 5 دروازوں والے ماڈل کی قیمت 2 کروڑ 45 لاکھ روپےہے۔
منی ایس مین (MINI Aceman) ماڈل کوپر اور کنٹری مین کے درمیان ایک بہترین توازن فراہم کرتا ہے۔ یہ ایک کمپیکٹ الیکٹرک کراس اوور ہے جو خاص طور پر شہری زندگی کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے۔ منی ایس مین SE کی قیمت 2 کروڑ 25 لاکھ روپے کے لگ بھگ ہے۔
اگر آپ کو زیادہ جگہ اور طاقتور گاڑی پسند ہے تومنی کنٹری مین (MINI Countryman) بہترین انتخاب ہے۔ یہ منی برانڈ کی سب سے بڑی اور کشادہ گاڑی ہے۔ کنٹری مین الیکٹرک (EV) ماڈل گاڑی کی قیمت 2 کروڑ 48 لاکھ سے 2 کروڑ 69 لاکھ روپے تک اورپیٹرول انجن والے ماڈل کی قیمت 2 کروڑ 54 لاکھ روپے ہے۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos