ٹی ٹونٹی ورلڈکپ،آئی سی سی نے سیمی فائنل شیڈول تبدیل کردیا
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ٹی 20 ورلڈ کپ کے سیمی فائنل کا شیڈول تبدیل کر دیا ہے۔ اعلامیے کے مطابق سیمی فائنلز کی میزبانی مخصوص حالات کے مطابق کولمبو یا کولکتہ میں کی جائے گی۔
اگر پاکستان سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کرتا ہے تو پہلا سیمی فائنل 4 مارچ کو کولمبو میں کھیلا جائے گا۔ پاکستان کے کوالیفائی نہ کرنے کی صورت میں، لیکن اگر سری لنکا سیمی فائنل میں پہنچ جائے اور اس کا مقابلہ بھارت کے علاوہ کسی ٹیم سے ہو، تو پہلا سیمی فائنل کولمبو میں ہوگا۔
اعلامیے میں یہ بھی واضح کیا گیا ہے کہ اگر نہ پاکستان اور نہ سری لنکا سیمی فائنل میں پہنچتے ہیں تو سیمی فائنل ون کولکتہ اور سیمی فائنل ٹو ممبئی میں منعقد ہوں گے۔ بھارت کی سیمی فائنل میں رسائی کی صورت میں میچ ممبئی میں کھیلا جائے گا، سوائے اس کے جب بھارت کا مقابلہ پاکستان سے ہو، ایسی صورت میں میچ کولمبو منتقل کر دیا جائے گا۔ کھینچے۔