اسنوکر چیمپئن شپ کی میزبانی بھارت سے چھن جانے کا خدشہ
February 26, 2026 · اسپورٹس
پاکستان بیلئرڈ اینڈ اسنوکر ایسوسی ایشن کے صدر عبدالقادر نے کہا ہے کہ پاکستانی کھلاڑیوں کو ویزے نہ دینے پر اسنوکر چیمپئن شپ کی میزبانی بھارت سے چھن جانے کا خدشہ ہے۔
ایک انٹرویو میں عبدالقادر کا کہنا تھا کہ انٹر نیشنل بلیئرڈ اینڈ اسنوکر فیڈیشن نے بھارت کو آگاہ کردیا۔انٹر نیشنل بلیئرڈ اینڈ اسنوکر فیڈیشن نے کہا ہے کہ پاکستانیوں کو ویزے نہ ملے تو چیمپئن شپ کسی دوسرے ملک منتقل کر دیں گے
عبدالقادر کے مطابق پاکستان نے آئی بی ایس ایف کو اپنے تحفظات کو آگاہ کردیا ہے۔واضح رہے کہ 2024 میں بھی بھارت کے ویزے نہ دینے پر پاکستانی کھلاڑی ایونٹ میں نہیں جا سکے تھے۔