سپر ایٹ:جنوبی افریقہ کے خلاف ویسٹ انڈیز کی بیٹنگ مشکلات کا شکار
February 26, 2026 · اسپورٹس
ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ 2026 کے سپر ایٹ مرحلے کے اہم میچ میں جنوبی افریقہ نے ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔ احمدآباد کے نریندر مودی سٹیڈیم میں کھیلے جانے والے میچ میں ویسٹ انڈیز نے ابتدائی 5 اوورز میں 47 رنز بنائے اور 4 کھلاڑی پویلین لوٹ چکے ہیں، جس سے ان کی بیٹنگ مشکلات کا شکار ہے۔
جنوبی افریقہ نے گزشتہ میچ میں بھارت کو شکست دینے والی ٹیم کو ہی میدان میں اتارا ہے اور ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی۔
ویسٹ انڈیز کے کپتان شائے ہوپ کا کہنا ہے کہ وہ بھی پہلے بولنگ کرنے کا ارادہ رکھتے تھے، تاہم ٹیم میں ایک تبدیلی کی گئی ہے۔ عقیل حسین کی جگہ روسٹن چیز کی واپسی ہوئی ہے۔ شائے ہوپ نے واضح کیا کہ عقیل حسین کو ڈراپ نہیں کیا گیا بلکہ یہ تبدیلی مخالف ٹیم کے مدنظر کی گئی ہے۔