قلعہ سیف اللہ سیکٹر میں دراندازی کی کوشش ناکام

پاک فوج کی کارروائی میں متعدد دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔سیکورٹی ذرائع

               
February 28, 2026 · قومی

سیکورٹی ذرائع کے مطابق آپریشن غضب للحق میں طالبان رجیم کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں، پاک فوج نے سیف اللہ سیکٹر میں دراندازی کی کوشش ناکام بنادی اور کارروائی کے دوران متعدد دہشت گرد ہلاک ہوگئے،

پاک فوج نے پاک افغان سرحد پر غلام خان سیکٹر میں افغان پوسٹ کو تباہ کردیا جس کے بعد پوسٹ میں آگ بھڑک اٹھی ۔

سیکورٹی ذرائع کے مطابق پاک فوج نے دہشت گردوں کی تشکیل کو موثر انداز میں نشانہ بنایا اس کارروائی کے دوران متعدد دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔