سرفراز احمد کو پاکستان ٹیسٹ کرکٹ ٹیم کا ہیڈ کوچ بنانے کی تیاری

پاکستان کی کرکٹ ٹیم بنگلہ دیش کے خلاف دو ٹیسٹ میچز کی سیریز کھیلے گی۔

               
March 4, 2026 · اسپورٹس
سرفراز احمد 118 رنز بنا کر مائیکل بریس ویل کی بال پرآئوٹ ہوئے۔فائل فوٹو

سرفراز احمد 118 رنز بنا کر مائیکل بریس ویل کی بال پرآئوٹ ہوئے۔فائل فوٹو

سابق کپتان سرفراز احمد کو پاکستان ٹیسٹ کرکٹ ٹیم کا ہیڈ کوچ بنانے کی تیاری کر لی گئی،ان کی تقرری کا باضابطہ اعلان جلد کیا جائے گا۔
پی سی بی ذرائع کے مطابق سرفراز احمد پاکستان کی بنگلہ دیش کے ساتھ ٹیسٹ سیریز میں اپنی ذمہ داروں کا آغاز کریں گے۔
پاکستان ٹیسٹ ٹیم کے کوچ کا عہدہ خالی تھا، اظہر محمود جنوبی افریقہ کے خلاف سیریز میں عبوری ہیڈ کوچ تھے۔واضح رہے کہ پاکستانی کرکٹ ٹیم بنگلہ دیش کیخلاف دو ٹیسٹ میچز کی سیریز کھیلے گی۔

پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان پہلا ٹیسٹ میچ 8مئی اور دوسرا ٹیسٹ 16مئی سے شروع ہوگا۔ٹیسٹ سیریز ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ 2027کا حصہ ہے۔