ورلڈ کپ ہاکی کوالیفائر راؤنڈ ، پاکستان نے آسٹریا کو 2 کے مقابلے میں 4 گول سے شکست دیدی
پاکستان کی جانب سے ابوبکر محمود نے دو،افراز محمد سفیان خان نے ایک ایک گول اسکور کیا۔
فائل فوٹو
مصر: ایف آئی ایچ مینز ورلڈ کپ کوالیفائر راؤنڈ کے تیسرے میچ میں پاکستان نے آسٹریا کو دو کے مقابلے میں چار گول سے شکست دیدی۔
پاکستان کی جانب سے ابوبکر محمود نے دو،افراز محمد سفیان خان نے ایک ایک گول اسکور کیا۔ جبکہ آسٹریا کی جانب سے کیلنر اور اسکوولز نے ایک ایک گول سکور کیا۔
مصر کے شہر اسماعیلہ میں جاری ورلڈ کپ کوالیفائر میں پاکستان نے آسٹریا کو شکست دے کر کامیابی کی ہیٹ ٹریک کرلی۔
ایونٹ میں پاکستان کی یہ مسلسل تیسری کامیابی ہے، تیسرے کوارٹر تک پاکستان کو 2 -0 کی برتری حاصل تھی، پاکستان نے چوتھے کوارٹر میں مزید 2 گول کئے۔ ابوبکر نے 2 اظفر اور سفیان خان نے ایک ایک گول کیا۔
پاکستان ٹیم جمعہ کو سیمی فائنل کھیلے گی، سیمی فائنل میں کامیابی پاکستان ٹیم کو سیدھا ورلڈ کپ کا ٹکٹ حاصل کرلے گی۔
پاکستان کے پاس 8 سال بعد ورلڈ کپ کھیلنے کا یہ سنہری موقع ہے، پاکستان نے آخری بار 2018 میں ورلڈ کپ میں شرکت کی تھی۔
پاکستان ہاکی فیڈریشن کے صدر محی الدین وانی, ایڈھاک گورننس اینڈ منیجمنٹ چیئرمینز اولمپین اصلاح الدین صدیقی ، اولمپین حسن سردار، چیف سلیکٹر سمیع اللہ خان نے ورلڈ کپ کوالیفائر راؤنڈ کی ناقابل شکست کامیابی پر قومی ٹیم کو مبارکباد پیش کی ہے اور سیمی فائنل کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے ۔