ٹی 20 ورلڈکپ پہلا سیمی فائنل : جنوبی افریقہ آؤٹ ، نیوزی لینڈ فائنل میں
ٹم سیفٹ نے58اور فن ایلن نےسنچری اسکور کی اورآؤٹ نہیں ہوئے ، انہیں مین آف دی میچ قرار دیا گیا۔
فوٹو سوشل میڈیا
کولکتہ:آئی سی سی ٹی 20 ورلڈکپ کے پہلے سیمی فائنل میں جنوبی افریقا کو 9وکٹوں سے شکست دے کر نیوزی لینڈ فائنل میں پہنچ گیا۔
ولکتہ میں کھیلے جارہے میچ میں نیوزی لینڈ کے کپتان مچل سینٹنر نے ٹاس جیت کر جنوبی افریقا کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دے دی، پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے نیوزی لینڈ نے مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 169 رنز بنائے۔
جنوبی افریقا کی جانب سے مارکو یانسن 55 رنز بناکر ناقابل شکست رہے، اس کے علاوہ ایڈن مارکرم 18، ڈی کوک 10، ڈیوالڈ بریوس 34، ڈیوڈ ملر 6، اسٹبز 29 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔
نیوزی لینڈ کی جانب سے میٹ ہینری، مک کونکی اور رچن رویندرا نے 2،2 وکٹیں حاصل کیں۔
ہدف کے تعاقب میں نیوزی لینڈ نے 12.5اوورز میں173 رنز بنا کر فائنل تک رسائی حاصل کرلی، نیوزی لینڈ کی جانب سے ٹم سیفٹ نے58اور فن ایلن نےسنچری اسکور کی اورآؤٹ نہیں ہوئے ، انہیں مین آف دی میچ قرار دیا گیا۔
واضح رہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کا دوسرا سیمی فائنل آج بھارت اور انگلینڈ کے درمیان ممبئی میں کھیلا جائے گا۔