صاحبزادہ فرحان نے ابھیشیک شرما کیلئے خطرے کی گھنٹی بجا دی
ابھیشیک کی ٹاپ پوزیشن فرحان کے نشانے پر آ گئی ہے اور دونوں کے درمیان صرف 26 پوائنٹس کا فرق باقی ہے۔
پاکستانی اوپنر صاحبزادہ فرحان نے ابھیشیک شرما کے نمبر ون رینک کے لیے خطرہ پیدا کر دیا
ٹوئنٹی 20 ورلڈ کپ میں شاندار کارکردگی دکھانے والے پاکستانی اوپنر صاحبزادہ فرحان نے بھارتی اسٹار ابھیشیک شرما کے لیے خطرے کی گھنٹی بجا دی ہے۔ اب ابھیشیک کی ٹاپ پوزیشن فرحان کے نشانے پر آ گئی ہے اور دونوں کے درمیان صرف 26 پوائنٹس کا فرق باقی ہے۔
صاحبزادہ فرحان نے 383 رنز بنا کر دوسرے نمبر پر جگہ بنائی، اور سری لنکا کے خلاف پالے کیلی میں سنچری بھی جڑائی۔ ان کی بہترین پرفارمنس کے سبب انگلش بیٹر فل سالٹ پیچھے رہ گئے اور تیسرے نمبر پر چلے گئے۔ بھارتی بیٹر ایشان کشن چوتھے جبکہ ہم وطن تلک ورما چھٹے نمبر پر پہنچ گئے۔
جنوبی افریقا کے ڈیووالڈ بریوس نے آٹھویں پوزیشن حاصل کی، جبکہ زمبابوے کے برائن بینیٹ نے 6 درجے چھلانگ لگا کر 11 ویں نمبر پر پہنچا۔ جنوبی افریقہ کے ریان ریکلٹن (13) اور ایڈن مارکرم (16) نے بھی رینکنگ میں بہتری دیکھی۔