محمد یوسف کا بابر اعظم کو ون ڈے سکواڈ سے باہر کرنے پر شدید ردعمل
اب انہیں ون ڈے ٹیم سے باہر کرنا سمجھ سے بالاتر ہے، اگر یہ صرف آرام دینے کے لیے نہیں ہے
اسلام آباد: قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان محمد یوسف نے سٹار بیٹر بابر اعظم کو بنگلہ دیش کے خلاف ون ڈے سیریز کے لیے سکواڈ سے باہر کرنے پر حیرت اور مایوسی کا اظہار کیا ہے۔
محمد یوسف نے سوشل میڈیا پر کہا کہ بابر اعظم کو ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کے سکواڈ میں شامل کرنا تو قابل تعریف تھا، لیکن اب انہیں ون ڈے ٹیم سے باہر کرنا سمجھ سے بالاتر ہے، اگر یہ صرف آرام دینے کے لیے نہیں ہے۔ انہوں نے سوال کیا کہ ایسے غیر منطقی فیصلے کون کر رہا ہے۔
واضح رہے کہ پی سی بی نے بابر اعظم کو ٹیم سے باہر رکھنے کا فیصلہ اس وقت کیا جب پاکستانی ٹیم ٹی 20 ورلڈکپ کے سیمی فائنل تک رسائی حاصل کرنے میں ناکام رہی۔ بابراعظم نے ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ میں متوقع کارکردگی نہیں دکھائی، تاہم حالیہ ون ڈے سیریز میں ان کی فارم بہتر رہی اور سری لنکا کے خلاف تین میچوں کی سیریز میں انہوں نے 165 رنز بنائے، جس میں ان کی کیریئر کی 20 ویں ون ڈے سنچری بھی شامل تھی۔