کیا واقعی ایک انجیکشن آپ کی جلد کو چمکدار، صاف اور روشن بنا سکتا ہے؟
گلوٹاتھایون دراصل ایک قدرتی اینٹی آکسیڈنٹ ہے جو انسانی جسم میں پہلے سے موجود ہوتا ہے۔ یہ جسم سے زہریلے مادوں کے اخراج میں مدد دیتا ہے
کیا واقعی ایک انجیکشن آپ کی جلد کو چمکدار، صاف اور روشن بنا سکتا ہے؟ حالیہ برسوں میں گلوٹاتھایون انجیکشنز کو جلد کو گورا اور روشن بنانے کے ایک مؤثر طریقے کے طور پر پیش کیا جا رہا ہے، مگر ماہرین کے مطابق اس حوالے سے حقیقت اتنی سادہ نہیں۔
گلوٹاتھایون دراصل ایک قدرتی اینٹی آکسیڈنٹ ہے جو انسانی جسم میں پہلے سے موجود ہوتا ہے۔ یہ جسم سے زہریلے مادوں کے اخراج میں مدد دیتا ہے، قوتِ مدافعت کو بہتر بناتا ہے اور خلیوں کو فری ریڈیکلز سے محفوظ رکھتا ہے، جو جلد کے بڑھاپے اور نقصان کی بڑی وجہ سمجھے جاتے ہیں۔
طبی تحقیق کے مطابق گلوٹاتھایون کے انجیکشنز جلد کی رنگت پر محدود اثر ڈال سکتے ہیں۔ ایک سائنسی جریدے میں 2021 میں شائع ہونے والی تحقیق کے مطابق ان انجیکشنز کے استعمال سے جلد کی رنگت میں معمولی بہتری دیکھی گئی، تاہم یہ اثر عارضی اور غیر یقینی ہوتا ہے۔
ماہرین صحت کا کہنا ہے کہ گلوٹاتھایون انجیکشنز کا زیادہ یا غیر ضروری استعمال جگر اور گردوں پر دباؤ ڈال سکتا ہے۔ اسی لیے اس کا استعمال صرف مستند ڈاکٹر کے مشورے سے ہی کیا جانا چاہیے، کیونکہ ہر فرد کے جسم اور ضروریات مختلف ہوتی ہیں۔
ماہرین کے مطابق اصل خوبصورتی وہ ہے جو صحت، اعتماد اور متوازن طرزِ زندگی سے ظاہر ہو۔ وقتی تبدیلی کے بجائے دیرپا خوبصورتی صحت مند عادات اور اندرونی سکون سے حاصل ہوتی ہے، نہ کہ صرف انجیکشن کے ذریعے۔