کورین اسکن کیئر دنیا بھر میں مقبول کیوں؟

اس کامیابی کی وجہ صرف خوبصورت پیکیجنگ یا فیشن نہیں بلکہ سائنس اور قدرت کے امتزاج پر مبنی اصول ہے۔

               
March 16, 2026 · کائنات کے رنگ

دنیا بھر میںکورین اسکن کیئر کی بڑھتی ہوئی مقبولیت نے ماہرین کو بھی متوجہ کر لیا ہے۔ ماہرین کے مطابق اس کامیابی کی وجہ صرف خوبصورت پیکیجنگ یا فیشن نہیں بلکہ سائنس اور قدرت کے امتزاج پر مبنی اصول ہے۔

تحقیقی رپورٹس کے مطابق کورین اسکن کیئر میں عام طور پر ملٹی اسٹیپ روٹین اپنایا جاتا ہے، جس میں جدید اجزا استعمال کیے جاتے ہیں۔ ان اجزا میں ہائیالورونک ایسڈ، اسنیل میوسن، گرین ٹی ایکسٹریکٹ اور فرمنٹڈ اجزا شامل ہیں، جو جلد کی نمی برقرار رکھنے، لچک بڑھانے اور جلد کے قدرتی حفاظتی نظام کو بہتر بنانے میں مدد دیتے ہیں۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ نرم ایکسفولی ایشن اور ہلکی نوعیت کی مصنوعات کی تہہ در تہہ استعمال سے جلد پر بڑھتی عمر کے اثرات کم کرنے اور جلد کی ساخت بہتر بنانے میں مدد ملتی ہے۔

کورین بیوٹی مصنوعات میں سخت کیمیکلز کم استعمال کیے جاتے ہیں اور زیادہ تر قدرتی اور جلد دوست فارمولے اپنائے جاتے ہیں، جس کی وجہ سے حساس جلد رکھنے والے افراد بھی انہیں محفوظ طریقے سے استعمال کر سکتے ہیں۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ سوشل میڈیا اور کورین ثقافت میں صحت مند اور چمکتی ہوئی جلد کی اہمیت نے اس رجحان کو عالمی سطح پر مقبول بنا دیا ہے۔ اب یہ ٹرینڈ صرف ایشیا تک محدود نہیں رہا بلکہ امریکا اور یورپ میں بھی تیزی سے مقبول ہو رہا ہے۔