یونائیٹڈ ایئرلائنز کے چیف ایگزیکٹو اسکاٹ کربی نے عملے کو بھیجے گئے ایک میمو میں کہا ہے کہ انہیں توقع ہے کہ تیل کی قیمتیں 2027 کے آخر تک 100 ڈالر فی بیرل سے اوپر رہیں گی۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، کربی نے کہا کہ ایئرلائن تیل کی قیمتوں میں اضافے کے لیے تیاری کر رہی ہے جو ممکنہ طور پر 175 ڈالر فی بیرل تک پہنچ سکتی ہیں۔
فروری کے آخر سے جیٹ فیول کی قیمتیں تقریباً دگنی ہو چکی ہیں، اور اگر یہ بلند سطح برقرار رہی تو یونائیٹڈ کو توقع ہے کہ اس کا سالانہ ایندھن کا خرچ 11 ارب ڈالر تک بڑھ جائے گا۔
کربی نے مزید کہا کہ ایئرلائن کم منافع بخش پروازوں میں کمی کا منصوبہ بنا رہی ہے اور تل ابیب اور دبئی کے لیے اپنی سروس معطل رکھے گی۔