پی ایس ایل 11 کا آفیشل ترانہ ریلیز کردیاگیا

ترانے میں عاطف اسلم، آئمہ بیگ اور صابری سسٹرز نے اپنی آوازوں کا جادو جگایا ہے، جبکہ اس بار ترانے کا تھیم "بیٹ پہ کھیلیں گے" رکھا گیا ہے۔

               
March 24, 2026 · اسپورٹس

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے گیارہویں ایڈیشن کا آفیشل ترانہ جاری کر دیا گیا ہے، جس نے شائقینِ کرکٹ میں جوش و خروش کی نئی لہر دوڑا دی ہے۔

ترانے میں عاطف اسلم، آئمہ بیگ اور صابری سسٹرز نے اپنی آوازوں کا جادو جگایا ہے، جبکہ اس بار ترانے کا تھیم “بیٹ پہ کھیلیں گے” رکھا گیا ہے۔

پی ایس ایل 11 کا آغاز 26 مارچ سے قذافی اسٹیڈیم میں ہوگا، جہاں ایونٹ کا افتتاحی مرحلہ شائقین کے لیے دلچسپ مقابلوں کا وعدہ لیے ہوگا۔ ٹورنامنٹ کے دوران لاہور اور کراچی میں 22، 22 میچز کھیلے جائیں گے، جس سے دونوں شہروں میں کرکٹ کا بھرپور میلہ سجے گا۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز محسن نقوی کی جانب سے ملکی و غیر ملکی کھلاڑیوں کے اعزاز میں ایک خصوصی تقریب بھی منعقد کی گئی، جس میں لیگ کے شاندار انعقاد کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔