ایرانی صوبہ زنجان پر فضائی حملہ،5 افراد جاں بحق
زخمیوں کو فوری طور پر قریبی ہسپتالوں میں منتقل کر دیا گیا ہے جہاں انہیں طبی امداد دی جا رہی ہے۔
ایران کے شمال مغربی صوبے زنجان میں ایک رہائشی علاقے پر فضائی حملے کے نتیجے میں کم از کم پانچ افراد جاں بحق جبکہ سات زخمی ہو گئے۔
مقامی حکام کے مطابق حملہ ایک رہائشی عمارت کو نشانہ بنا کر کیا گیا، جس کے باعث جانی نقصان ہوا۔ زخمیوں کو فوری طور پر قریبی ہسپتالوں میں منتقل کر دیا گیا ہے
جہاں انہیں طبی امداد دی جا رہی ہے۔
حکام کا کہنا ہے کہ واقعے کی نوعیت اور نقصانات کا مزید جائزہ لیا جا رہا ہے، جبکہ امدادی ٹیمیں متاثرہ علاقے میں کارروائیاں جاری رکھے ہوئے ہیں۔
دوسری جانب کشیدگی میں اضافے کے بعد ایران کی جانب سے ردعمل بھی سامنے آیا ہے،
جس میں مختلف علاقوں کی سمت ڈرون اور میزائل حملے کیے جانے کی اطلاعات ہیں۔ خطے میں بڑھتی ہوئی صورتحال نے سیکیورٹی خدشات میں مزید اضافہ کر دیا ہے۔