پی ایس ایل 11،راولپنڈی کا پشاور کیخلاف ٹاس جیت بیٹنگ کا فیصلہ

میچ قذافی اسٹیڈیم میں کھیلا جا رہا ہے جہاں ٹاس کے موقع پر راولپنڈی کے کپتان محمد رضوان نے پچ کو بیٹنگ کے لیے سازگار قرار دیا

               
March 28, 2026 · اسپورٹس

 پاکستان سپر لیگ کے اہم مقابلے میں راولپنڈی کی ٹیم نے پشاور کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

میچ قذافی اسٹیڈیم میں کھیلا جا رہا ہے جہاں ٹاس کے موقع پر راولپنڈی کے کپتان محمد رضوان نے پچ کو بیٹنگ کے لیے سازگار قرار دیا

اور کہا کہ بعد میں اس میں تبدیلی آ سکتی ہے، اسی لیے پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا گیا۔

انہوں نے ٹیم کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ اسکواڈ میں کچھ تبدیلیاں ہیں اور ایک اہم کھلاڑی کی کمی محسوس کی جائے گی،

تاہم ٹیم صورتحال کے مطابق بہترین کارکردگی دکھانے کی کوشش کرے گی۔ رضوان نے یہ بھی واضح کیا کہ وہ اوپننگ جاری رکھیں گے اور ٹیم کی ضرورت کے مطابق کھیلیں گے۔

دوسری جانب پشاور کے کپتان بابر اعظم کا کہنا تھا کہ وہ بھی اس ٹورنامنٹ میں بطور اوپنر ہی کھیلیں گے۔ ان کے مطابق پچ خشک دکھائی دے رہی ہے

اور امکان ہے کہ دونوں اننگز میں زیادہ فرق نہیں آئے گا۔

شائقین کرکٹ اس دلچسپ مقابلے کے لیے پرجوش ہیں اور دونوں ٹیموں کے درمیان سخت مقابلے کی توقع کی جا رہی ہے۔