مصری اور ترک وزرائے خارجہ کی پاکستان کے سرکاری دورے پر اسلام آباد آمد
استقبالیہ تقریب میں پاکستان میں تعینات مصری سفیر اور سفارت خانے کے اعلیٰ حکام موجود تھے
مصر کے وزیر خارجہ ڈاکٹر بدر عبدالعاطی سرکاری دورے پر پاکستان پہنچ گئے، جہاں ان کا طیارہ نور خان ایئر بیس پر اترا۔
استقبالیہ تقریب میں پاکستان میں تعینات مصری سفیر اور سفارت خانے کے اعلیٰ حکام موجود تھے، جبکہ وزارت خارجہ کے سینئر افسران نے بھی معزز مہمان کا استقبال کیا۔
سفارتی ذرائع کے مطابق اسحاق ڈار کی دعوت پر ہونے والے اس دورے کے دوران دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ تعلقات، علاقائی صورتحال اور اہم عالمی امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔
مصری وزیر خارجہ کی شہباز شریف سے بھی ملاقات متوقع ہے، جس میں باہمی تعاون کو مزید فروغ دینے پر بات چیت ہوگی۔
یہ دورہ پاکستان اور مصر کے درمیان دیرینہ اور دوستانہ تعلقات کی مضبوطی کا عکاس قرار دیا جا رہا ہے، جبکہ دونوں ممالک کے درمیان سفارتی سطح پر روابط کو مزید مستحکم بنانے کی کوششوں کا حصہ بھی ہے۔
مصر کے بعد ترکیہ کے وزیرخارجہ حاکان فدان بھی رات گئے اسلام آباد پہنچے۔
ترک وزیر خارجہ ایران کی جنگ رکوانے کے لیے چار فریقی مشاورتی اجلاس میں شرکت کریں گے۔
پاکستان آمد پر ایڈیشنل فارن سیکرٹری افغانستان اور مغربی ایشیا سید علی اسد گیلانی نے حاکان کا استقبال کیا ۔
چار فریقی اجلاس نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار کی دعوت پر خطے کی موجودہ صورتحال پر 29 اور 30 مارچ کو اسلام آباد میں ہوگا۔