ایران پر حملوں کیخلاف امریکہ بھر میں ٹرمپ کیخلاف مظاہرے۔ 70 لاکھ افراد کی شرکت
رپورٹس کے مطابق اتوار کو بھی امریکا کی 50 ریاستوں میں 3ہزار200احتجاجی مظاہرے متوقع ہیں
ایران پر جنگ مسلط کرنے کے خلاف امریکہ بھر میں بڑے پیمانے پر صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف نو کنگز مظاہرے کیے گئے۔
میڈیارپورٹ کے مطا بق امریکہ بھر میں مظاہروں میں 70 لاکھ افراد نے شرکت کی جس میں مظاہرین نے جنگ روکنے کے مطالبات کیے۔
نیویارک میں عالمی شہرت یافتہ ہالی وڈ اداکار رابرٹ ڈی نیرو نے امریکی صدر پر کڑی تنقید کی۔
رابرٹ ڈی نیرو نے “نو کنگز” ڈے تقریب میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ٹرمپ اپنے غلط کام کانگریس اور عملےکی ملی بھگت کےب غیرنہیں کرسکتا، کرپٹ رہنماؤں کو خود کو مالدار بنانے سے روکا جانا چاہیے۔
رپورٹس کے مطابق اتوار کو بھی امریکا کی 50 ریاستوں میں 3ہزار200احتجاجی مظاہرے متوقع ہیں ۔
مظاہرین انتظامیہ کے مطابق مظاہروں میں امریکی تاریخ میں سب سےبڑی تعداد میں مظاہرین کی شرکت کریں گے۔