دل کی حفاظت میں مرد پیچھے،خواتین کو برتری حاصل

دل کی بہتر صحت کے لیے باقاعدہ اور طویل دورانیے کی ورزش کو اپنی روزمرہ زندگی کا حصہ بنائیں۔

               
March 31, 2026 · کائنات کے رنگ

ایک نئی طبی تحقیق نے دل کی صحت کے حوالے سے حیران کن انکشاف کیا ہے کہ مردوں کو خواتین کے مقابلے میں دل کو صحت مند رکھنے کے لیے تقریباً دگنی ورزش کرنا پڑتی ہے۔

تحقیق کے مطابق خواتین ہفتے میں تقریباً 250 منٹ کی باقاعدہ ورزش سے ہی دل کی بیماریوں کے خطرات میں نمایاں کمی لا سکتی ہیں، جبکہ مردوں کو یہی فائدہ حاصل کرنے کے لیے تقریباً 530 منٹ تک ورزش کرنا ضروری ہوتا ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ اس فرق کی بنیادی وجہ جسمانی ساخت اور ہارمونز ہیں۔ خواتین کے جسم میں ورزش کے مثبت اثرات نسبتاً تیزی سے ظاہر ہوتے ہیں، جس کے نتیجے میں دل کی کارکردگی بہتر ہوتی ہے، خون کی روانی مؤثر بنتی ہے اور جسمانی برداشت میں اضافہ ہوتا ہے۔

دوسری جانب مردوں کو انہی فوائد کے حصول کے لیے زیادہ وقت، زیادہ شدت اور مستقل مزاجی کے ساتھ ورزش کرنا پڑتی ہے۔

طبی ماہرین نے مردوں کو مشورہ دیا ہے کہ وہ صرف ہلکی پھلکی سرگرمیوں پر اکتفا نہ کریں بلکہ دل کی بہتر صحت کے لیے باقاعدہ اور طویل دورانیے کی ورزش کو اپنی روزمرہ زندگی کا حصہ بنائیں۔

ادھر خواتین کے لیے بھی ہدایت کی گئی ہے کہ اگرچہ کم وقت میں بہتر نتائج حاصل ہو سکتے ہیں، لیکن مستقل مزاجی اور باقاعدگی پھر بھی نہایت ضروری ہے۔

ماہرین کے مطابق صحت مند طرزِ زندگی، متوازن غذا اور باقاعدہ ورزش ہی دل کی بیماریوں سے بچاؤ کا مؤثر ذریعہ ہیں۔