گیند سے چھیڑ چھاڑ،فخر زمان2 میچز کے لیے معطل

بال ٹیمپرنگ سے متعلق آرٹیکل کی خلاف ورزی پر یہ سزا عائد کی گئی

               
March 31, 2026 · اسپورٹس

لاہور: پاکستان سپر لیگ 11 میں لاہور قلندرز کے کھلاڑی فخر زمان کو گیند سے چھیڑ چھاڑ کرنے پر 2 میچز کے لیے معطل کر دیا گیا ہے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ پاکستان کرکٹ بورڈ کے مطابق فخر زمان کو کوڈ آف کنڈکٹ کی لیول تھری کی خلاف ورزی کے مرتکب قرار دیا گیا اور بال ٹیمپرنگ سے متعلق آرٹیکل کی خلاف ورزی پر یہ سزا عائد کی گئی۔

یاد رہے کہ گیند میں تبدیلی کا واقعہ لاہور قلندرز اور کراچی کنگز کے درمیان میچ کے دوران رپورٹ ہوا تھا، جس کے بعد میچ ریفری روشن ماہانما نے سماعت کے بعد فیصلہ سنایا۔

اس میچ میں لاہور قلندرز کو 5 رنز کی پنالٹی دی گئی تھی جبکہ کراچی کنگز نے لاہور قلندرز کو 4 وکٹوں سے شکست دی تھی۔

پی سی بی نے واضح کیا ہے کہ کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی کے معاملات پر سخت کارروائی جاری رہے گی تاکہ کھیل کی شفافیت اور ایمانداری کو یقینی بنایا جا سکے۔