صاحبزادہ فرحان کی سنچری، ملتان سلطانز نے حیدرآباد کنگزمین کو 6 وکٹوں سے ہرادیا

حیدرآباد کنگزمین نے 226 رنز کا ہدف 4 وکٹوں کے نقصان پر 19ویں اوور کی چوتھی گیند پر حاصل کر لیا۔

               
April 1, 2026 · اسپورٹس
فوٹو سوشل میڈیا

فوٹو سوشل میڈیا

لاہور: پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 11 کے 8ویں میچ میں ملتان سلطانز نے صاحبزادہ فرحان کی شاندار سنچری کی بدولت حیدرآباد کنگزمین کا 226 رنز کا ہدف عبور کرکے 6 وکٹوں سے فتح حاصل کرلی۔ 

ملتان سلطانز نے حیدرآباد کنگزمین کی جانب سے دیا گیا 226 رنز کا ہدف 4 وکٹوں کے نقصان پر 19ویں اوور کی چوتھی گیند پر حاصل کر لیا۔

ملتان سلطانز کی جانب سے صاحبزادہ فرحان نے 57 گیندوں پر 106 رنز کی ناقابل شکست اننگ کھیلی، ان کی اننگ میں 8 چھکے اور 7 چوکے شامل تھے، سٹیو سمتھ 46، شان مسعود 29 اور جوش فلپ 9 رنز بنا کر پویلین لوٹے جبکہ عرفات منہاس 26 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔

حیدرآباد کنگزمین کی جانب سے صائم ایوب نے 2 جبکہ مہیش تھکشانا اور حسن خان نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔

قبل ازیں لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے اس میچ میں حیدرآباد کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا اور مقررہ 20 اوورز میں حیدرآباد کی ٹیم نے 5 وکٹوں کے نقصان پر 225 رنز بنائے۔

کنگزمین کے جارح مزاج اوپننگ بلے باز معاذ صداقت نے 26 گیندوں پر 62 رنز کی دھواں دار اننگز کھلی جبکہ پی ایس ایل میں اپنی واپسی کرنے والے ہارڈ ہٹر شرجیل خان نے 26 گیندوں پر 51 رنز بنائے۔

صائم ایوب نے 27، عثمان خان نے 25، سعد علی نے 23 جبکہ عرفان خان نے 22 رنز بنائے۔

ملتان سلطانز کے محمد وسیم 2 وکٹیں لے کر قابلِ ذکر بولر رہے، جبکہ ایشٹن ٹرنر، پیٹر سیڈل اور محمد نواز نے ایک ایک وکٹ لی۔

لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے میچ میں حیدرآباد کی ٹیم جیت کی متلاشی ہے جبکہ ملتان سلطانز نے ایونٹ میں فتح کے ساتھ اپنی مہم کا آغاز کیا تھا۔

واضح رہے کہ یہ ملتان سلطانز کا دوسرا جبکہ حیدرآباد کینگزمین کا تیسرا میچ ہے۔

گزشتہ روز اسلام آباد یونائیٹڈ اور پشاور زلمی کے درمیان میچ بارش کی نذر ہوگیا تھا اور دونوں ٹیموں کو ایک ایک پوائنٹ دے دیا گیا تھا۔