لاہور قلندرز کی شاندار فتح: ملتان سلطانز کو 20 رنز سے شکست
لاہور قلندرز نے ملتان سلطانز کو 186 رنز کا ہدف دیا تھا، ہدف کے تعاقب میں ملتان سلطانز کی ٹیم 5وکٹوں کے نقصان پر165رنز بنا سکی۔
فائل فوٹو
لاہور: پاکستان سپر لیگ کے ایک اہم معرکے میں لاہور قلندرز نے ملتان سلطانز کو 20 رنز سے زیر کر لیا۔ اس فتح کے ساتھ ہی قلندرز نے پوائنٹس ٹیبل پر اپنی پوزیشن مزید مستحکم کر لی ہے۔
قبل ازیں لاہور قلندرز نے ملتان سلطانز کو 186 رنز کا ہدف دیا تھا، ہدف کے تعاقب میں ملتان سلطانز کی ٹیم 5وکٹوں کے نقصان پر165رنز بنا سکی۔
قذافی اسٹیڈیم لاہور میں بارش سے متاثر ہونے والا میچ 13 اوورز فی اننگز پر مشتمل ہے، ملتان سلطانز نے لاہور قلندرز کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا تھا۔
لاہور قلندرز نے مقررہ 13 اوورز میں 5 وکٹ پر 185 رنز بنائے، محمد نعیم 60، پرویز حسین 45، عبداللّٰہ شفیق 33، روبین 3 اور آصف علی 8 رنز بناکر پویلین لوٹ گئے۔سکندر رضا 13 اور شاہین آفریدی بغیر کوئی رنز بنائے ناٹ آؤٹ رہے۔
ملتان سلطانز کے محمد اسماعیل نے 2، فیصل اکرم اور پیٹر نے 1،1 وکٹ حاصل کی۔