روزانہ ایک کپ گرین ٹی پینے کے حیران کن فوائد سامنے آگئے

استعمال سے پیٹ ہلکا محسوس ہوتا ہے اور جسم میں توانائی کی سطح بھی بہتر ہو جاتی ہے۔

               
April 4, 2026 · کائنات کے رنگ

ماہرین صحت کا کہنا ہے کہ اگر کوئی شخص روزانہ صرف ایک کپ گرین ٹی پینے کی عادت اپنا لے تو صرف ایک ماہ میں اس کے جسم، دماغ اور جلد پر مثبت اثرات نمایاں ہو سکتے ہیں۔

تحقیقی رپورٹس کے مطابق گرین ٹی میٹابولزم کو تیز کرتی ہے جس سے وزن کم کرنے اور نظامِ ہاضمہ کو بہتر بنانے میں مدد ملتی ہے۔ اس کے استعمال سے پیٹ ہلکا محسوس ہوتا ہے اور جسم میں توانائی کی سطح بھی بہتر ہو جاتی ہے۔

ماہرین کے مطابق گرین ٹی میں موجود اینٹی آکسیڈنٹس جلد کے لیے بھی نہایت مفید ہیں۔ یہ جلد کی سوزش کو کم کرتے ہیں اور چہرے کو تازگی اور قدرتی چمک فراہم کرتے ہیں۔

دماغی صحت کے حوالے سے بھی گرین ٹی کے فوائد اہم ہیں۔ اس میں شامل ایل تھینین اور معمولی مقدار میں موجود کیفین دماغی کارکردگی کو بہتر بناتے ہیں، جس سے توجہ اور یادداشت میں اضافہ ہوتا ہے اور پڑھائی یا کام میں آسانی پیدا ہوتی ہے۔

دل کی صحت پر بھی گرین ٹی کے مثبت اثرات سامنے آئے ہیں۔ ماہرین کے مطابق یہ کولیسٹرول کو کم کرنے، خون کی گردش بہتر بنانے اور شریانوں کو محفوظ رکھنے میں مدد دیتی ہے۔

اس کے علاوہ گرین ٹی ہاضمہ اور آنتوں کی صحت کو بہتر بناتی ہے، گیس اور سوجن میں کمی لاتی ہے جبکہ مدافعتی نظام کو بھی مضبوط کرتی ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ روزانہ ایک کپ گرین ٹی جیسی سادہ عادت اپنانا مجموعی صحت میں نمایاں بہتری لا سکتا ہے، جس کے نتائج کم وقت میں محسوس کیے جا سکتے ہیں۔