پی ایس ایل11،اسلام آباد یونائیٹڈ اور راولپنڈیز آج مدِ مقابل ہوں گے
میچ شام سات بجے قذافی اسٹیڈیم میں شروع ہوگا۔ اسلام آباد یونائیٹڈ کی قیادت شاداب خان جبکہ راولپنڈی ز کی قیادت محمد رضوان کریں گے۔
April 4, 2026 · اسپورٹس
لاہور: پاکستان سپر لیگ ایڈیشن 11 کے آج کے میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ اور راولپنڈیز ایک دوسرے کے مدِ مقابل ہوں گے۔
میچ شام سات بجے قذافی اسٹیڈیم میں شروع ہوگا۔ اسلام آباد یونائیٹڈ کی قیادت شاداب خان جبکہ راولپنڈی ز کی قیادت محمد رضوان کریں گے۔
پی ایس ایل 11 میں اب تک راولپنڈی ز ایک بھی میچ جیتنے میں کامیاب نہیں ہو سکی،
جبکہ اسلام آباد یونائیٹڈ نے تین میچوں میں سے دو میں کامیابی حاصل کی ہے اور ایک میچ میں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔
میچ شائقین کے لیے دلچسپی اور جوش کا باعث بنے گا، اور دونوں ٹیموں کی کارکردگی پر نظر رکھنا اہم ہوگی۔