گھریلو استعمال میں ان تینوں اشیاء کو الگ الگ، خشک اور ہوا دار جگہ پر رکھا جائے تاکہ خوراک زیادہ دیر تک محفوظ رہ سکے اور ضیاع سے بچا جا سکے۔
April 6, 2026 ·
کائنات کے رنگ
گھروں میں عام طور پر استعمال ہونے والی تین بنیادی اشیاء—آلو، پیاز اور لہسن—کو ایک ساتھ رکھنا صحت اور خوراک دونوں کے لیے نقصان دہ ثابت ہو سکتا ہے۔
ماہرین کے مطابق پیاز سے خارج ہونے والی ایتھلین گیس اور نمی آلو کو جلد نرم کر کے خراب کر دیتی ہے، جس کے نتیجے میں وہ گلنے لگتے ہیں۔ اس عمل سے نہ صرف آلو متاثر ہوتے ہیں بلکہ پیاز خود بھی تیزی سے خراب ہونے لگتے ہیں۔
اسی دوران ساتھ رکھا ہوا لہسن بھی متاثر ہو کر جلد خراب ہو سکتا ہے، جس میں فنگس بننے کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر یہ تینوں اشیاء ایک جگہ رکھی جائیں تو ایک دوسرے کی عمر کم ہو جاتی ہے اور دیگر سبزیاں بھی متاثر ہو سکتی ہیں۔
ماہرین نے مشورہ دیا ہے کہ گھریلو استعمال میں ان تینوں اشیاء کو الگ الگ، خشک اور ہوا دار جگہ پر رکھا جائے تاکہ خوراک زیادہ دیر تک محفوظ رہ سکے اور ضیاع سے بچا جا سکے۔