پی ایس ایل کے 11ویں ایڈیشن کا پہلا مرحلہ مکمل
لاہور میں کھیلے گئے ابتدائی مرحلے کے بعد ایونٹ میں ایک روز کا وقفہ دیا گیا ہے، جبکہ دوسرے مرحلے کا آغاز کراچی میں کل سے ہوگا۔
پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے 11ویں ایڈیشن کا پہلا مرحلہ مکمل ہو گیا ہے، جس میں ملتان سلطانز پوائنٹس ٹیبل پر سرفہرست ہے۔
لاہور میں کھیلے گئے ابتدائی مرحلے کے بعد ایونٹ میں ایک روز کا وقفہ دیا گیا ہے، جبکہ دوسرے مرحلے کا آغاز کراچی میں کل سے ہوگا۔
پوائنٹس ٹیبل کے مطابق ملتان سلطانز نے 5 میچز میں سے 4 میں کامیابی حاصل کر کے پہلی پوزیشن اپنے نام کی۔ کراچی کنگز تینوں میچ جیت کر دوسرے نمبر پر موجود ہے، جبکہ اسلام آباد یونائیٹڈ 4 میچز میں 3 فتوحات کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے۔
لاہور قلندرز دو فتوحات کے ساتھ چوتھے، جبکہ پشاور زلمی اپنے دونوں میچز جیت کر پانچویں نمبر پر ہے۔ دوسری جانب کوئٹہ گلیڈی ایٹرز چھٹے نمبر پر ہے، جبکہ راولپنڈی اور حیدرآباد کی ٹیمیں پوائنٹس ٹیبل کے آخری نمبروں پر موجود ہیں۔
دوسرے مرحلے کے پہلے میچ میں پشاور زلمی اور حیدرآباد کنگزمین نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں مدمقابل ہوں گی، جہاں شائقین کرکٹ کو سنسنی خیز مقابلے کی توقع ہے۔