ڈیڈ لائن میں 2ہفتوں کی توسیع کریں, وزیر اعظم شہباز شریف کی ٹرمپ سے درخواست

ایرانی بھائیوں سے درخواست ہے وہ نیک نیتی کے طور پر 2 ہفتوں کے لیے آبنائے ہرمز کو کھول دیں، شہباز شریف

               
April 8, 2026 · اہم خبریں, قومی
فائل فوٹو

فائل فوٹو

اسلام آباد: پاکستان کے وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ ’مشرقِ وسطیٰ میں جاری جنگ کے پُرامن حل کے لیے سفارتی کوششیں مستقل، مضبوط اور مؤثر انداز میں آگے بڑھ رہی ہیں، اور امکان ہے کہ یہ کوششیں مستقبل قریب میں ٹھوس نتائج تک پہنچیں۔‘

ایکس پر اپنے پیغام میں انھوں نے کہا کہ ’سفارت کاری کو اپنا راستہ مکمل کرنے دینے کے لیے، میں صدر ٹرمپ سے مخلصانہ درخواست کرتا ہوں کہ وہ ڈیڈ لائن میں دو ہفتوں کی توسیع کریں۔‘

انھوں نے مزید لکھا کہ ’پاکستان پوری دیانت داری کے ساتھ اپنے ایرانی بھائیوں سے درخواست کرتا ہے کہ وہ نیک نیتی کے طور پر دو ہفتوں کے لیے آبنائے ہرمز کو کھول دیں۔

شہباز شریف نے کہا کہ ’ہم تمام فریقین سے بھی اپیل کرتے ہیں کہ وہ دو ہفتوں کے لیے ہر جگہ جنگ بندی کریں تاکہ سفارت کاری جنگ کے حتمی خاتمے تک پہنچ سکے، جو خطے میں دیرپا امن اور استحکام کے لیے ضروری ہے۔‘