کیا”اسلام آباد ٹاکس”میں آج ہی بریک تھروممکن ہے؟

پہلے بھی دونوں مذاکرات کرتے رہے ہیں لیکن نیک نیتی اور اعتمادنہیں تھا

               
April 11, 2026 · امت خاص

 

سینئر صحافی اور تجزیہ کار جاوید صدیق نے کہا ہے کہ پاکستان اکیسویں صدی کی تباہ کن جنگ کا خاتمہ کرانے میں کامیاب رہا ہے۔مخلصانہ کاوشیں رنگ لائی ہیں۔اعلیٰ امریکی شخصیت مذاکرات کی قیادت کررہی ہے، اسی طرح ایران سے بھی اہم ترین عہدے دا ر آئے ہیں۔” امت ڈیجیٹل” سے گفتگو میں ان کا کہناتھاکہ اسلام آباد ٹاکس بہت مثبت اور تعمیری ماحول میں ہورہی ہیں۔ ان کے نتیجے میں اگر کوئی باقاعدہ سمجھوتہ نہ بھی ہوا توجنگ بندی میں توسیع ضرور ہوگی۔

جاوید صدیق نے مزید کہا کہ پہلے بھی دونوں مذاکرات کرتے رہے ہیں لیکن ان میں وہ نیک نیتی اور اعتمادنہیں تھا جو اب ہے کیوں کہ دونوں نے جنگ کا مزہ چکھ لیا ہے۔ اسلام آباد ٹاکس دنیاکاامن بحال کریں گی۔

 

ان کا کہناتھا کہ کسی نہ کسی اتفاق رائے کے بہت امکانات ہیں، ایران کو بھی احساس ہے کہ بہت سے ترقی پذیر ملک بھی مشکلات سے دوچارہیں، وہ آبنائے ہرمزکی بندش کو آگے لے کر نہیں جائے گا۔