2 پاکستانی جہازوں کو آبنائے ہرمز پہنچنے کے بعد اچانک واپس بھیج دیا گیا
پاکستان نیشنل شپنگ کے دونوں جہاز شالامار اور خیرپور پرسوں رات کویت اور یو اے ای کے لیے روانہ ہوئے تھے۔
فائل فوٹو
اسلام آباد: 2 پاکستانی جہازوں کو آبنائے ہرمز پہنچنے کے بعد اچانک واپس بھیج دیا گیا۔
پاکستان نیشنل شپنگ کے دونوں جہاز شالامار اور خیرپور پرسوں رات کویت اور یو اے ای کے لیے روانہ ہوئے تھے۔ دونوں جہازوں کو ناگزیر وجوہات کے سبب ہرمز میں داخلے کے بعد آگے بڑھنے سے روک دیا گیا۔
احکامات ملنے کے بعد جہازوں کا رخ خلیج عمان کیجانب موڑ دیا گیا ۔ ان پاکستانی جہازوں کو کویت اور یو اے ای سے بھی کروڑوں لیٹر خام تیل لادنا تھا تاہم اب یہ جہاز ممکنہ طور پر فجیرا یا ینبوع جاسکتے ہیں۔