کرکٹ میچز پر آن لائن جوا لگانے والوں کے خلاف لاہور میں بڑا کریک ڈاؤن

کارروائی کے دوران انٹرنیشنل کرکٹ لیگ پر آن لائن جوا کروانے والے ایک ملزم جواد حسین کو گرفتار کیا گیا

               
April 14, 2026 · اسپورٹس

لاہور — کرکٹ میچز پر آن لائن جوا لگانے والوں کے خلاف لاہور میں بڑا کریک ڈاؤن کیا گیا ہے۔

پولیس کے مطابق چوھنگ پولیس نے ایس پی صدر رانا حسین طاہر کی ہدایت پر منشیات فروشوں اور آن لائن بیٹنگ میں ملوث افراد کے خلاف کارروائیاں کیں۔

کارروائی کے دوران انٹرنیشنل کرکٹ لیگ پر آن لائن جوا کروانے والے ایک ملزم جواد حسین کو گرفتار کیا گیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے۔

اسی کارروائی میں ایک اور بدنام منشیات فروش حسام کو بھی گرفتار کیا گیا، جس کے قبضے سے ایک کلو 50 گرام سے زائد چرس برآمد ہوئی

۔ حکام کے مطابق ملزم آن لائن ذرائع سے منشیات منگوا کر مختلف علاقوں میں سپلائی کرتا تھا۔

پولیس نے دونوں ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

ایس پی صدر نے کارروائی کرنے والی ٹیم کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ نوجوان نسل کو تباہ کرنے والے عناصر کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی۔