لائیو امریکہ ایران مذاکرات کا اگلا مرحلہ ممکنہ طور پر اسلام آبادہوگا۔ ترجمان وائٹ ہاؤس
ایران امریکہ تنازعے پر لائیو اپ ڈیٹس
- جمعرات 16 اپریل کو ایران امریکہ تنازعہ 50 ویں دن میں داخل ہو گیا۔ جب کہ جنگ بندی کا یہ 9 واں دن ہے۔ دو ہفتے کی جنگ بندی 22 اپریل کو ختم ہوگی۔۔
- ایران کے ساتھ جاری بات چیت مثبت سمت میں آگے بڑھ رہی ہے اور اس عمل میں پاکستان واحد ثالث کے طور پر کردار ادا کر رہا ہے۔
- دونوں ممالک کے درمیان دوستی کو قدر کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے اور مذاکرات کی کامیابی کے لیے پاکستان کی کاوشیں اہم ہیں۔۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ امریکا اسرائیل اور لبنان کے درمیان کشیدگی کم کرنے کے لیے کوششیں کر رہا ہے۔
سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹرتھ پر جاری بیان میں انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کے رہنماؤں کے درمیان طویل عرصے سے براہ راست رابطہ نہیں ہوا اور تقریباً 34 سال بعد پہلی بار اسرائیل اور لبنان کی قیادت کے درمیان بات چیت ہونے جا رہی ہے۔
صدر ٹرمپ کے مطابق خطے میں کشیدگی کم کرنے اور امن کی بحالی کے لیے سفارتی کوششیں جاری ہیں، اور آئندہ مذاکرات اس حوالے سے اہم پیش رفت ثابت ہو سکتے ہیں۔
ایرانی عوام ان تمام ممالک کا شکریہ ادا کر رہے ہیں جنہوں نے کسی نہ کسی سطح پر ایران کی حمایت کی۔ اہم بات یہ ہے کہ سب سے پہلے پاکستان کا شکریہ ادا کیا گیا ہے۔
خلیجی ممالک میں سے بھی عمان اور بحرین کے نام اس میں شامل ہیں۔ pic.twitter.com/H0oHtqIRa3
— Daily Ummat (@ummatdigitalpk) April 16, 2026

امریکا اور ایران کے درمیان مذاکرات کے اگلے مرحلے کے لیے اسلام آباد کو ممکنہ مقام قرار دیا جا رہا ہے، جبکہ پاکستان کے کردار کو اہم ثالث کے طور پر سراہا گیا ہے۔
وائٹ ہاؤس کی ترجمان کیرولین لیویٹ نے پریس بریفنگ میں کہا کہ ایران کے ساتھ جاری بات چیت مثبت سمت میں آگے بڑھ رہی ہے اور اس عمل میں پاکستان واحد ثالث کے طور پر کردار ادا کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جنگ بندی کے حوالے سے پاکستان کی کوششیں قابلِ تعریف ہیں۔
ترجمان کے مطابق امریکا کی جانب سے جنگ بندی میں توسیع کی درخواست کی خبریں درست نہیں، تاہم معاہدے کے امکانات کے حوالے سے امید برقرار ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ امریکی قیادت نے اپنے مؤقف اور شرائط واضح کر دی ہیں، اور یہ ایران کے مفاد میں ہے کہ وہ ان پر غور کرے۔
کیرولین لیویٹ نے اس بات پر زور دیا کہ مستقبل کے مذاکرات بھی وہیں ہوں گے جہاں پہلے ہوئے، اور اس سارے عمل میں پاکستان کا کردار مرکزی حیثیت رکھتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ کئی ممالک نے مدد کی پیشکش کی، مگر امریکا پاکستان کے ذریعے ہی اس سفارتی رابطے کو جاری رکھنے کو ترجیح دیتا ہے۔
ترجمان وائٹ ہاؤس نے پاکستان کی سفارتی کوششوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان دوستی کو قدر کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے اور مذاکرات کی کامیابی کے لیے پاکستان کی کاوشیں اہم ہیں۔
جمعرات 16 اپریل کو ایران امریکہ تنازعہ 50 ویں دن میں داخل ہو گیا۔ جب کہ جنگ بندی کا یہ 9 واں دن ہے۔ دو ہفتے کی جنگ بندی 22 اپریل کو ختم ہوگی۔ ایران کے ساتھ جاری بات چیت مثبت سمت میں آگے بڑھ رہی ہے اور اس عمل میں پاکستان واحد ثالث کے طور پر کردار ادا کر رہا ہے دونوں ممالک کے درمیان دوستی کو قدر کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے اور مذاکرات کی کامیابی کے لیے پاکستان کی کاوشیں اہم ہیں۔