ایران نے امریکی بحری جہازوں کو ڈرونز سے نشانہ بنایا۔ایرانی میڈیا کا دعویٰ

بظاہر ہونے والے ان ڈرون حملوں سے کسی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے

               
April 20, 2026 · بام دنیا

ایران کے نیم سرکاری خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق ایران نے خلیجِ عمان میں امریکی بحریہ کے جہازوں پر ڈرون حملے کیے ہیں۔

بی بی سی کے مطابق بتایا جا رہا ہے کہ ایران کی جانب سے یہ کارروائی ایرانی پرچم بردار بحری جہاز کی امریکی میرینز کے حملے اور اسے تحویل میں لیے جانے کے جواب میں کی گئی ہے۔

بظاہر ہونے والے ان ڈرون حملوں سے کسی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے۔

اس سے قبل ایران کے خاتم الانبیا مرکزی ہیڈکوارٹر نے امریکی بحریہ کی کارروائی کو جنگ بندی کی خلاف ورزی قرار دیتے ہوئے کہا تھا کہ وہ امریکی بحریہ کی اس ’مسلح بحری قزاقی‘ کا جواب دیں گے۔