امریکہ کے مزید 2 طیارے اسلام آباد لینڈ کرگئے، تعداد 6 ہوگئی
یہ طیارے مواصلاتی آلات، موٹرکیڈ سپورٹ اور دیگر آلات لے کر آئے ہیں ، الجزیرہ
فوٹو سوشل میڈیا
اسلام آباد: امریکہ کے مزید دو طیارے پیر کے روز اسلام آباد میں نورخان ایئر بیس پر لینڈ کرگئے جس کے بعد دو دن میں پاکستان پہنچنے والے امریکی طیاروں کی تعداد 6 ہوگئی۔ ان میں بیشتر سی 17 گلوب ماسٹر طیارے ہیں جو گاڑیوں اور بھاری سامان کی نقل و حرکت کے لیے استعمال ہوتے ہیں۔
عرب ٹی وی الجزیرہ نے بھی چھ طیارے پاکستان پہنچنے کی رپورٹ دی ہے۔ الجزیرہ کے مطابق یہ طیارے مواصلاتی آلات، موٹرکیڈ سپورٹ اور دیگر آلات لے کر آئے ہیں۔
یاد ہے کہ پاکستان آنے والے اعلیٰ سطح کے حکام اور سیکورٹی عہدیدار نور خان ایئر بیس ہی استعمال کرتے ہیں۔
طائرة مخصصة لتنقل كبار المسؤولين الأميركيين تهبط في قاعدة نور خان قرب إسلام آباد pic.twitter.com/H0JFQyymP8
— العربية (@AlArabiya) April 20, 2026