امریکا، ایران مذاکرات کا دوسرا دور بدھ سے شروع ہوگا، امریکی ٹی وی

دونوں طرف سے جارحانہ بیانات کی وجہ سے مذاکرات میں مشکلات ہیں۔امریکی ٹی وی

               
April 20, 2026 · بام دنیا
فائل فوٹو

فائل فوٹو

واشنگٹن: امریکی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکا اور ایران میں مذاکرات کا دوسرا دور بدھ سے شروع ہوگا۔

امریکی ٹی وی نے ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ نائب صدر جے ڈی وینس منگل کے روز واشنگٹن سے پاکستان کےلیے روانہ ہوں گے۔

امریکی ٹی وی نے مزید بتایا کہ مذاکرات کا دوسرا دور بدھ سے اسلام آباد میں ہوگا۔امریکی میڈیا نے یہ بھی کہا کہ دونوں طرف سے جارحانہ بیانات کی وجہ سے مذاکرات میں مشکلات ہیں۔

اس سے قبل امریکی صدر میڈیا سے گفتگو میں کہہ چکے ہیں کہ اسلام آباد میں ایران کے ساتھ مذاکرات کے لیے نائب صدر جے ڈی وینس وفد کے ساتھ جلد پاکستان پہنچیں گے ۔

انہوں نے مزید کہا کہ وہ سمجھتے ہیں کوئی گیم نہیں کھیل رہا، پیشرفت ہوئی تو وہ ایرانی قیادت سے ملاقات کے لیے تیار ہیں۔

سوشل میڈیا بیان میں ٹرمپ نے کہا کہ اگر ایران کی قیادت سمجھ دار ہوئی تو ایران ایک اچھا اور شان دار مستقبل حاصل کر سکتا ہے۔